(شرائط و ضوابط)
1/20/20261 min read
اہلیت: صرف پاکستان کے رہائشی ہی کمیٹی میں شامل ہو سکتے ہیں۔
کمٹمنٹ: ہر ممبر 10 ماہ تک ماہانہ ادائیگی (Rs. 2,000) کرے گا۔
رقم کی تقسیم: کل رقم باری کے مطابق ہر رکن کو دی جائے گی۔ باری کمیٹی انتظامیہ کے فیصلے کے مطابق مقرر کی جائے گی۔
کوئی سود نہیں: کمیٹی میں کسی بھی قسم کا سود شامل نہیں ہوگا۔
شراکت اور اعتماد: تمام ارکان ایک دوسرے کے ساتھ اعتماد اور شفافیت کے اصول کے مطابق کام کریں گے
10 ممبرز کا ایک گروپ ہوتا ہے اور ہم بیک وقت کئی گروپس کو مینیج کرتے ہیں ۔مہینے کی جس بھی تاریخ کو چاہیں آپ کمیٹی شروع کر سکتے ہیں ۔
آرگنائزر کا حق: آرگنائزر کو پہلے ماہ کی مکمل رقم وصول ہوگی۔ باقی ممبرز میں جو پہلے جوائن کرے گا اسکو اسی نمبر کے مطابق کمیٹی دی جاتی ہے۔
رقم کی واپسی: اگر کوئی ممبر اپنی کمٹمنٹ مکمل نہ کرے تو پیشگی دی گئی رقم واپس نہیں ہوگی۔
جس ماہ جس ممبر کی کمیٹی ہوگی اسے اس کے دیے گئے اکاؤنٹ میں رقم 15 تاریخ کو بھیج دی جائے گی۔
کمیٹی صرف دیے گئے آفیشل اکاؤنٹ میزان بینک میں سینڈ کریں ۔ کسی اور اکاؤنٹ میں بھیجی گئی رقم کا ادارہ ذمے دار نہ ہوگا۔ اور کمیٹی سینڈ کر کے ہم سے رسید لینا نہ بھولیں ۔
رازداری: ممبران کی ذاتی معلومات اور ادائیگی کے تفصیلات محفوظ رکھی جائیں گی۔

